نئی دہلی، 3 جون(آئی این ایس انڈیا)
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)نے آج مشترکہ دفاعی سروس امتحان کے نتیجہ کا اعلان کر دیااور488امیدوارانٹرویو کے لیے منتخب کئے گئے ہیں۔ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس سال فروری میں یو پی ایس سی نے مشترکہ دفاعی سروس امتحان015کا انعقاد کیا تھا۔وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے 8488امیدواروں کا انٹرویو لیا جانا ہی۔اس انٹرویو میں منتخب ہو نے والے تمام امیدواروں کو 2016سے شروع ہو رہے انڈین فوجی اکیڈمی دہرہ دون 140ویں کورس، انڈین بحریہ اکیڈمی ایجھی مالا اور ایئر فورس اکیڈمی حیدرآبادٹریننگ کورس میں تربیت دی جائے گی ۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ، افسر
ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں 103ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مرد کے لیے )اور عورتوں کے 17ویں ایس ایس سی (غیر تکنیکی)کا اندراج اپریل 2016میں شروع ہوگا، جس کا نتیجہ بھی انٹرویو کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔کمیشن نے بتایا کہ انٹرویو کے لیے حتمی نتائج کا اعلان کئے جانے کی تاریخ سے 15دن کے اندریو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر منتخب نہیں ہونے والے امیدواروں کے نمبرات ڈال دئیے جائیں گے اور 60دن تک یہ ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے ۔یو پی ایس سی نے یہاں اپنے پریسر میں ایگزام بھون کے نزدیک امیدواروں کی آسانی کے لیے ایک کاٶنٹر بنایا ہی۔کسی بھی طرح کی اطلاع یا امتحان سے متعلق تفصیلات کے بارے میں امیدوارکام کے دنوں میں صبح دس بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک خود آکر یا ٹیلی فون نمبر پر فون کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔